اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں کار بم دھماکےکے نتیجے میں 37 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔صوبائی گورنر ہاؤس کے ترجمان عزیز احمد عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے صوبہ قندھار میں کار بم دھماکے میں 37 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ طالبان دہشت گرد مسلح ہو کر گاڑیوں میں سوار افغان پولیس چیک پوسٹ پر حملے کیلیے رواں دواں تھے کہ قافلے میں موجود ایک گاڑی میں بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 37 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دھماکے میں 15موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں ۔ طالبان کی جانب سے کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔
.......
/169